Breaking News

شہباز شریف سی پیک کیساتھ کیا کر رہے ہیں؟ چین نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے جیسے اہم منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سی پیک جوائنٹ کووآپریشن کمیٹی کے آئندہ 11ویں اجلاس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی طرف بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

چین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کو نئی ”پاکستان سپیڈ” کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کےجواب میں کہا کہ ہم پاکستانی وزیر اعظم کے بیانات کو سراہتے ہیں، شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ترجمان نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کئی بار اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو نئے پاکستان کی رفتار سے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دو مرتبہ گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اور پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان سیمینار کی میزبانی کی اور انہوں نے ہمارے عملی تعاون کیلئے بہت کچھ کیا، لہذا دونوں ممالک کے رہنمائوں کی رہنمائی اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہم سی پیک پر بہت زیادہ پیش رفت ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان مفاہمت کو مزید بہتر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

About Admin

Check Also

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.