Breaking News

چوہدری نثار نے ملکی سیاست کو سرپرائز دے دیا، (ن) لیگ ہل کر رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف سینئر رہنما چودھری نثار علی خاں وزیر اعظم عمران خاں کے کلاس فیلو بھی  ہیں اور سیاسی مخالفت ہونے کے باوجود دونوں رہنما ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتے ہیں۔ اب ایک بڑی خبر نے ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2014ء کے تحریک انصاف کے دھرنے کا سہولت کار تھے۔ تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس پر حملہ، ریڈ زون میں دھرنے کے شرکاء کو داخلے کی اجازت اور پتا نہیں کس کس کی فون کال ریسو کرنا، اس سارے معاملے میں اس وقت کے وزیرداخلہ سہولت کار بنے ہوئے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا دھرنے کے دنوں میں تھانے سے ملزمان میں نے چھڑوائے تھے یا عمران خان نے چھڑوائے تھے؟ اس دوران جب میزبان نےسوال کیا کہ اس وقت حکومت کس کی تھی؟ وزیر داخلہ کس کا تھا؟ تھانے سے ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا؟ تو جاوید لطیف نے جواب دیا کہ حکومت نواز شریف کی تھی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تھے، ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا پر میں عرض کروں گا، جس کی آپ مجھے اجازت دیں۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملہ ہوا، وزیراعظم ہاؤس پر حملہ ہوا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *