Breaking News

زندگی اور موت کی کشمکش ،شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن، سابق کرکٹر نے دعاؤں کی اپیل کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ شعیب اختر جو کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین اسپیڈ سٹار فاسٹ باؤلر رہ چکے ہیں کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوئی ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتاتے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن (پارٹل نی ریپلیسمنٹ سرجری) کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہو گی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔ روزنامہ جنگ  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  کامران افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حوالے سے مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر  پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ سٹیمپ نہیں بن سکتا۔ سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.