Breaking News

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، پیر سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے، 10سے 13اگست کے دوران ملک  میں مزید بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جب کہ بدھ سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے منگل  کے دوران کشمیر،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  بدھ سے  13 اگست کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8  اور  10سے12 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی،  اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔  اس دوران راولپنڈی،  اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ 11 سے 13 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات، خضدار، لسبیلا،  آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.