Breaking News

کس کےکہنے پر کیوں فوج کیخلاف ٹرینڈ چلایا،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما محمد منیب کیانی سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے۔

میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کا سینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نے دو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھا، بالکل اسی طرح میں نے پورا کاپی کرکے اس کو پیسٹ کر دیا تھا۔ منیب کیانی نے کہا کہ اپنے کیے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا، ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری معلومات لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔ ملزم کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نے کل ایک ٹوئٹ کی تھا جو کہ قابل اعتراض تھی اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا۔  ذمہ داری لیتا ہوں کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرے گا، پاک فوج زندہ باد۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.