Breaking News

کپتان کا ایک اور یارکر!!! (ن) لیگ کی اہم وکٹ گرگئی۔۔۔ لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

لاہور (نیوز ڈیسک) کون کہتا ہے کہ تحریک انصاف کا گراف گر چکا ہے کیونکہ پاکستان میں سیاسی پرندے ہمیشہ حالات کے مطابق اور ہواؤں کا رُخ دیکھ کر پرواز بھرتے ہیں ضمنی الیکشن گزر جانے کے بعد بھی تحریک انصاف کی جانب سے وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے اب کی بار پنجاب کے شہر دل لاہور سے بڑی وکٹ گری ہے۔

کپتان کا ایک اور یارکر، (ن) لیگ کی وکٹ گر گئی۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور کونسلر ملک صفدر علی سے ملاقات کی ، ملک صفدر علی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ھے،ہم نعرے نہیں عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ دوسری جانب برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ میڈل  نہ جیتے کی وجہ بتا دی۔جیو نیوز کے مطابق علی اسد نے کہا کہ اگر ہمیں 3 ماہ پہلے ٹریننگ ٹور کرادیا جاتا تو آج ہم گولڈ لے سکتے تھے،  تین ماہ پہلے ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو کہہ دیا تھا کہ ٹریننگ کے لیے دورہ کرایا جائے۔ علی اسد نے یہ بھی کہا کہ خوش ہوں کہ پہلے ہی ایونٹ میں مجھے میڈل مل گیا، میڈل والدین، کوچز اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہنی گئی تو اس کی فروخت میں 1050 فیصد اضافہ ہوگیا۔ عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، عمران خان کی طرف سے یہ شرٹ پہننے کے بعد برانڈ کی سیلز میں 380 فیصد تک اضافہ ہوا۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.