Breaking News

وہ شخص جسکی کمپنی کو ہونے والا 98 کروڑ روپے کا جرمانہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چند سیکنڈز میں معاف کر دیا تھا ؟ قائمہ کمیٹی میں دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیو ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں اپنا علاج معالجہ کروا رہے ہیں تاہم اُن کی کرپشن کی داستانیں اور من مرضیاں ابھی تک منظر عام پر آ رہی ہیں سابق زیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ایک بڑی کمپنی کو ہونے والا 99 کروڑ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا تھا ۔

جے جے وی ایل کو معاہدہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، سابق وزیراعظم نے معاف کردیا بحری امورکمیٹی کا پورٹ قاسم ایکٹ پاس کرنے سے انکار،سپریم کورٹ لے جانے کامشورہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے انکشاف کیا کہ اقبال زیڈ احمد کی گیس کمپنی جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کو پورٹ قاسم میں ایل این جی پلانٹ کے معاہدے کی خلاف ورزی پر 99 کروڑ جرمانہ کیا گیا تو سابق وزیراعظم نے 98 کروڑ روپے جرمانہ معاف کردیا، پورٹ قاسم میں ایل این جی پلانٹ لگانے کیلئے 5 کمپنیوں نے درخواست دی ، وزارت نے انہیں زمین کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے ادا کرنے کا کہا ، صرف 2 کمپنیوں نے زرضمانت جمع کرائی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عامر علی مگسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ 2019 پر غور کیا گیا تاہم اراکین کمیٹی نے کہا کمیٹی بل پاس نہیں کرسکتی، اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جایا جائے ۔ علی زیدی نے کہا پورٹ قاسم اتھارٹی 1973 کے ایکٹ کے تحت قائم کی گئی، سپریم کورٹ نے المصطفی کیس میں قانون سازی کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی، سپریم کورٹ نے فیصلہ 2015 میں دیا اور اب 2020 ہے ، اس لئے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے ۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.