Breaking News

قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ: عدالت سے بڑا حکم آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ راجہ ریاض کا شمار بھی اُن اراکین میں ہوتا ہے جو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے موقع پر منحرف ہو گئے تھے بعد میں حکومتی اتحاد کی جانب سے اُنہیں اپوزیشن لیڈر بھی بنا دیا گیا تھا اور نور عالم خاں کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔ عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بجھوائیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ 10سے 12اگست تک شدید بارشوں کےباعث لاہور ،اسلام آباد،پشاور اور راولپنڈی میں سیلاب کاخدشہ ہے ۔ نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق نوشہرہ، مردان،فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ میں سیلاب کاامکان ہے،رپورٹ  کے مطابق  11سے13اگست کےدوران کراچی  سمیت سندھ کے  دیگر  شہروں میں بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد کےعلاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے ،9اگست تک کشمیر،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب میں بارش کاامکان ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامر، گلگت،ہنزہ، استور، اسکردومیں لینڈسلائیڈنگ  ہو سکتی ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *