Breaking News

خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کی جائے گی یا نہیں ؟ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام سیٹیوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو قانونی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے اگر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو وفاقی حکومت گورنر راج لگا سکتی ہے اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو الیکشن کمیشن صرف یہاں الیکشن کروائے گا۔ قانونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ۔ دوسری جانب گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی یوسفی اور روس کی پیلینا کی محبت کا آغاز سوشل میڈیا سے ہوا، جس کے بعد روسی خاتون نے روس کو خیر باد کیا اور اسلام قبول کر کے محمد علی سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے غیر ملکی خواتین پاکستای مردوں سے شادی کیلئے اپنے وطن کو خیر باد کہہ کر پاکستان چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔ حال ہی میں ایک روسی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے ملک کو چھوڑکر پاکستان چلی آئی اور اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔ گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والےمحمد علی یوسفی اور روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں کی گفتگو کا آغازہوا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *