Breaking News

سوکر پیسے کمانے کی نوکری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیند کے شوقین افراد کی تو لاٹری نکل آئی ۔۔۔ بعض لوگ زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، جن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دن رات بس سوتے ہی رہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ میٹرس بنانے والی ایک کمپنی نے اپنے میٹرس ٹیسٹ کرنے کے لیے ایسے لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جن کا کام صرف میٹرس پر سونا اور اس کے معیار کے متعلق بتانا ہو گا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق نیویارک کی اس کمپنی کا نام کیسپر ہے۔ کمپنی کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر اس ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پانے کے خواہش مند افراد کو ’سونے میں مہارت‘ حاصل ہونی چاہیے اور ان میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ سونے کی خواہش ہونی چاہیے۔ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں۔یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب معروف اداکارہ شہناز گل نے بالی ووڈ سپر سٹار اور بگ باس کے میزبان سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی فلم  ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں، انھیں اب اس فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹیلی چکر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہناز  اب سلمان کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی تاہم رپورٹس میں کسی قسم کی وجہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *