Breaking News

مولانا طارق جمیل کے سیاست سے متعلق بیان پر اہم شخصیت میدان میں آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ کس طرح لوگوں کو خریدا گیا اور کس طرح لوگوں کو خرید کر د ھو کے سے حکومت بنوائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ اللہ اور اس کے نبیﷺ کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں؟

اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو حقائق درست کرنے کے لیے وضاحت دینے کی پیشکش کردی ۔ مولانا طارق جمیل کے ایک انٹر ویو حکومت سے متعلق بیان پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ‘مولانا !آپکے تازہ سیاسی خیالات اور رویے سے سخت اختلاف کے باوصف ذاتی تعلق کےباعث احتراماً میں نےکبھی آپ کیخلاف بات کی نہ سُنی آپکا یہ بیان حقائق کےمنافی اوربلا تحقیق وثبوت ہے وضاحت درکار ھوتومیں حاضرھوکر پیش کرسکتاھوں،آپ سے غلط بیانی کی  گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلیشمنٹ کیساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف برادران ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں سر فہرست ہیں، زرداری نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، اب کبھی ان سے بات نہیں کروں گا۔ میں کہتا ہوں ہم اداروں سے کیوں لڑ یں، ہم اپنے معاملات خود حل کریں، عمران خان نے سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  ن لیگ کو اسی بات کی تکلیف ہے، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ چودہ چودہ گھنٹے جلسے کرنا آسان کام نہیں خان صاحب انتھک محنت کرنے والے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *