Breaking News

چئیر مین عمران خان کا دعویٰ جھوٹا ثابت، گول میز کانفرنس میں عمران خان کے رشتہ دار بلکہ ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین اور مبصرین نے غلط انداز سے حقائق پیش کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے 1930ء کی گول میز کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں اُن کے رشتہ دار موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر اتوار کے دن عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا کہ ’’لندن میں 1930ء میں ہونے والی تاریخی گول میز کانفرنس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال موجود ہیں، یہ تصویر میرے خاندان کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسر نمبر پر)۔‘‘ انٹرنیٹ پر موجود تحقیقات کاروں اور ماہرین نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کر دی کہ عمران خان کے کسی رشتہ دار نے کبھی کسی گول میز کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ اس بات کی تصدیق برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود معلومات سے ہو جاتا ہے جس میں اس تصویر میں بیٹھے افراد کے نام موجود ہیں۔آن لائن ہونے والے اس تنقیدی مباحثے کی وجہ سے کچھ کنفیوژن بھی پیدا ہوئی جس میں لوگ یہ سمجھتے رہے کہ یہ دو افراد فوٹو میں موجود نہیں، اور اس غلط انداز سے پیش کیے گئے فوٹو کی غالباً ایک وضاحت یہ ہو سکتی ہے کہ دو رشتہ دار (عمران خان کے نانا کے بھائی اور عمران خان کے خالو) 1930ء سے 1934ء کے درمیان لندن میں موجود تھے اور اس عشائیے میں بھی انہوں نے شرکت کی تھی جس میں محمد علی جناح اور علامہ اقبال موجود تھے۔ اس کے علاوہ باقی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *