Breaking News

پی ٹی آئی چھوڑنے والی بڑی شخصیت کا الگ حیثیت میں دوبارہ ابھرنے کااعلان، نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والے ایک بڑے  سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوںمیں پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ بنا لیا ہے جس میں رنگ سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے بھر ا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ’’عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔ پارٹی پرچم تین رنگ کا ہو گا جس میں سرخ ، سفید اور سبز رنگ شامل ہوں گے جبکہ انتخابی نشان کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں اس سیاستدان کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے تمام ممبران مجوزہ عوامی تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے اوراس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے قدر آور سیاستدانوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2023 کے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی باضابطہ طور پر اس جماعت کا اعلان متوقع ہے۔ دوسری جانب وفاقی جکومت کی جانب سے ق لیگ کے رہنماء مونس الہی کے لیے خلاف ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منظوری کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق (ق) کے رہنماء مونس الہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *