Breaking News

15،25یا50،روپے ۔؟۔پٹرول کی قیمت میں پہلی بار بڑی کمی۔۔۔ عوام کیلئے 14اگست کا شاندار تحفہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ عالمی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں حیران کن طور پر کم ہونے کا چانس پیدا ہو گیا ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فیصل آباد سے بڑا جھٹکا لگ گیا سابق لیگی کونسلر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ: عدالت سے اہم خبر آگئی تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے۔ فرخ حبیب نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی۔ سابق لیگی کونسلر میاں شعبان نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سابق لیگی کونسلر میاں شعبان کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور انہیں پارٹی کا مفلر پہنایا۔ اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *