Breaking News

وہ ڈاکٹر جس نے اپنے ہاں آنے والے جوڑوں کو دھوکہ دیکر اپنے ہی 50بچے پیدا کر ڈالے، طریقہ جان کر ہر کوئی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈاکٹرز کو عام کہاوت میں مسیحا کہا جاتا ہے اور مریض اپنے مرض سے شفا حاصل کرنے کے لئے بڑی امید لے کر ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں۔ لیکن اب سامنے آنے والے ایک واقعہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایک فرٹیلٹی کلینک کے ڈاکٹر نے اپنے ہاں آنے والے جوڑوں کو د ھوکہ دے کر اپنے ہی 50بچے پیدا کر ڈالے۔

میل آن لائن کے مطابق امریکی ڈاکٹر ڈونلڈ کلین نامی یہ شخص 1970ءاور 1980ءکی دہائی میں امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں واقع ایک فرٹیلٹی کلینک میں کام کرتا تھا۔ اس دوران اس کے پاس جو خواتین بچے کی پیدائش کے لیے آتیں، ان میں سے بعض کے شوہر یا سپرم ڈونر کے نطفے کی بجائے ڈاکٹر ڈونلڈ اپنا نطفہ استعمال کر دیتا اور اس طرح خاتون اپنے شوہر کی بجائے ڈاکٹر ڈونلڈ کے بچے کی ماں بن جاتی۔ ڈاکٹر ڈونلڈ نے اس طرح دھوکے میں رکھ کر 50سے زائد خواتین کو اپنے نطفے کے ساتھ امید سے کر دیا اورکم از کم 50بچے پیدا کیے۔ ابتدائی طور پر جیکوبا بیلارڈ نامی خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کرانے پرعلم ہوا کہ اس نے آئی وی ایف کے ذریعے جو بچہ پیدا کیا تھا وہ اس شخص کا نہیں ہے جس نے اسے نطفہ عطیہ کیا تھا۔جب جیکوبا نے اپنی کہانی میڈیا کو سنائی تو ڈاکٹر ڈونلڈ سے پروسیجر کرانے والی دیگر متعدد خواتین نے بھی اپنے بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے اور اب تک 50خواتین اس الزام کے ساتھ سامنے آ چکی ہیں کہ ان کے بچے دراصل ڈاکٹر ڈونلڈ کی اولاد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈونلڈ کی اس حرکت پر معروف ڈائریکٹر لوسی جورڈن نے ایک ڈاکومنٹری بھی بنائی ہے جو جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *