Breaking News

پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ غریدہ فاروقی نے دعویٰ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی نامور اینکر پرسن غریدہ فاروقی تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کی شرکت کے حوالے سے اعدا د  و شمار پیش کرتی رہتی ہیں جس کی بنا پر انہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز لاہور میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا “حقیقی آزادی جلسہ” عمومی نارمل جلسہ تھا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا ” ہاکی سٹیڈیم لاہور کی کُل گنجائش 45ہزار ہے۔ کل کے جلسے میں تین اطراف تماشائیوں کا اہتمام ہوا تو کم و بیش 35ہزار اور پلیئنگ ایریا میں بھی اگر تماشائی جمع ہوں تو کم و بیش 10ہزار لوگوں کی گنجائش بنتی ہے۔ اس حساب سے یہ پی ٹی آئی کا عمومی نارمل جلسہ کہلایا جا سکتا ہے۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *