Breaking News

چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ اختلافات پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے کیونکہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شریفوں نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی سازش کی۔

، بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ فوج اور عمران خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا کہ دنیا دیکھے گی اور کہے گی کہ عمران خان قائد اعظم کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا لیڈر ہے۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی بار وزیراعلی بنا تو تعلیم مفت کر دی، ن لیگ نے کاروبار پر پابندیاں لگا دی تھیں، میں نے آتے ہی تاجروں پر پابندیاں ختم کر دیں، منہگائی چند دنوں میں نہ صرف کم نہیں بلکہ ختم ہو گی، ہر اسپتال کی ایمرجنسی میں دوائیاں مفت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ احساس پروگرام کی میں بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، ہنگامی حالات میں کام کرنے والے ڈاکٹر کو ڈبل تنخواہ ملے گی اور ہم صوبے میں سود کے کاروبار کو ختم کر کے دم لیں گے۔ دوسری جانب  فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پابندی کے اقدام پر فرید عدیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *