Breaking News

بڑی خبر:تحریک انصاف کو برا دھچکا۔۔۔۔مشہور ایم این اے ڈی نوٹیفائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بجھوائے گئے پاکستان تحریک انصاف کے نو اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے تھے اور ان اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

اب  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیک آباد سے رکن قومی اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے اسپیکر کو رخصت کی درخواست ارسال کی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی تھی۔اسپیکر نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی تھی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا تھا۔اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 40 روز کے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔واضح رہے کہ محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی تھی۔اس تحریک میں کہا گیا تھا کہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت نشست خالی قرار دیتا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *