Breaking News

عمران خان کی بات درست نکلی، نوازشریف کب واپس آرہے ہیں، ن لیگ نے باقاعدہ تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لا کر میرے مقابلے پر کھڑا کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے تاہم سابق وزیر اعظم عمران خاں کی یہ بات سچ نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھےانہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی، وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟اسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *