Breaking News

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن:عمران خان کتنی سیٹیں جیتیں گے اور کتنی ہاریں گے؟سینئر صحافی کی ناقابلِ یقین پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وا ضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے تمام نشستوں پر سابق وزیر اعظم عمران خاں امیدوار ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو کی گئی۔

جانچ  پرتال کے بعد این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ سینئر صحافیوں نذیر لغاری اور مظہر عباس نے عمران خان کی نشستوں بارے حیران کن پیشگوئی کر دی۔نذیر لغاری نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، یہ دونوں سیٹیں تو خان کو بالکل نہیں مل سکتیں، خان پشاور میں بلور سے بھی ہارے گا، وہاں شہادت پانے والوں کا گھرانہ مقابلے میں ہوگا، کئی اور سیٹوں پر بھی خان کے دانتوں کا پسینہ آئے گا، دوسری جانب مظہر عباس نے کہا کہ لیاری کی سیٹ پر سردار نبیل گبول اور ملیر میں حکیم بلوچ جیتیں گے، پی پی پی کی قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں گی، مظہر عباس کا کہنا تھا کہ لیاری، کورنگی اور ملیر کی تین نشستیں ہیں، کورنگی میں ممکن ہے کہ ووٹرز شاید عمران خان کو ووٹ دیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے۔اس صورت حال کے لیے آئین میں کچھ شقیں موجود ہیں مگر ہم وہ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *