Breaking News

مشکل حالات میں ایک اور جھٹکا! اہم رہنماء نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ستارہ اس وقت اپنے پورے عروج پر ہے اور تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے تاہم کئی رہنما ایسے ہیں جو تحریک انصاف سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے دوسری جماعتوں کا رُخ کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) خیبر پختونخوا سمیع اللہ علیزئی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے، اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسےگھومتے ہو۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔دوسری جانب ہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں۔ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا۔نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے۔ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *