Breaking News

پرویز الہٰی کوشدید جھٹکا۔۔۔ اتحادی جماعت تحریک انصاف ناراض ہو گئی مگر کیوں ؟وجہ ایسی جو کوئی سوچ بھی نہ کر سکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حافظ آباد کو گجرات ڈویژن میں شامل کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی ناراض ہو گئی ہے۔ حافظ آباد سے ایم این اے شوکت علی بھٹی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو گجرات ڈویژن بنانے پر شدید تحفظات ہیں۔

تحریک انصاف پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج کرے گی۔ خیال رہے کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا۔ گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات قرار دیا گیا اور ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں۔ گورنر پنجاب نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشار نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق بیان دیا ہے۔ایک بیان میں کنور دلشاد نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس پر3 یا 4ستمبر سے پہلے فیصلہ سنانے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آیا ہے جس میں آرٹیکل 63 اے اور223 بھی لگایا گیاہے۔سابق سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئینی اور قانون معاملات سے گریز یا فرار کسی پارٹی کے اختیار میں نہیں۔اس سے قبل سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی زد میں آتے نظر آرہے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *