Breaking News

ن لیگ کو بڑا جھٹکا!!! اہم رہنما ؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے اس کی بڑی وجہ سابق وزیر اعظم عمران خاں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی ماحول میں حد سے زیادہ شدت آ گئی ہے ۔

شرقپورشریف سے سابقہ چیئر مین فیض پور کلاں ملک منظور مرحوم کے صاحبزادگان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ملک جہانگیر منظور ،ملک ذولفقار علی اپنے تمام ساتھیوں میاں محمد ارشد جوئیہ، میاں محمد مرتضی جوئیہ، محمد فوجی کونسلر، محمد بوٹاکونسلر، محمد اکبر سیفل ،ملک صغیر جاناں، محمد اقبال خواجہ، ملک حمید شہابے کا، فتوالہ محمد نوید، فتوالہ محمد جمیل بھولے شاہ محمد شاہد بٹ بھٹو حکیم کونسلر وائس چیئرمین چوہدری عنصر علی پروفیسر محمود ملک مقبول احمد شرقپور کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف حاجی علی اصغر منڈا گروپ میں شامل ہو گئے اورحلقہ پی پی 139 ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر دیا ہے ۔تحریک انصا ف میں شمو لیت اختیارکرنے والے ملک ذوالفقار علی نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابا ت میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں ابوبکر شر قپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر تے ہیں ۔ قوم باشعور ہو چکی ہے ملک کی تعمیر و تر قی اور بے روزگاری مہنگا ئی کے خا تمے کیلئے پی ٹی آئی کی بطور پار ٹی کے کردا ر کو فرامو ش نہیں کیاجا سکتا و قت کی ضرورت ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا سا تھ دیں تاکہ ملک حقیقی معنو ں میں تر قی کے راستے پر گامزن ہو سکے ۔ ضمنی انتخابا ت میں میاں ابو بکر شرقپوری کی جیت یقینی ہے۔11ستمبر کا سور ج میاں ابو بکر کی فتح اورمخا لفین کی عبر تناک شکست کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *