Breaking News

عمران خان نے بڑی وکٹ گرا دی۔۔۔اہم ترین ایم این اے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا گراف تیزی سے بلند ہونا شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بڑی سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگی ہیں۔ جس کی وجہ سے دوسری سیاسی جماعتیں پریشانی کا شکار نظر آ رہی ہیں رات گئے عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں۔

گوجرہ سے سابق ایم این اے چودھری امجد علی وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ جماعت میں شامل ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گوجرہ کی اہم شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق ایم این اے چودھری امجد علی وڑائچ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چودھری امجد علی وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور پارٹی مفلر پہنایا۔ دوسری جانب پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی۔ پانچ ماہ بعد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا کوڈ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہیں 15 فیصد الاؤنس کیساتھ ملیں گی۔ گزشتہ 5 ماہ کے بقایا جات بھی اگست کی تنخواہوں کیساتھ ملیں گے۔15 فیصد اسپیشل الاؤنس جون کی بیسک تنخواہ پر ملے گا۔ دوسری جانب راؤعبدالکریم کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی لیگل کامران عادل کا تبادلہ کر دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ لگا دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی لیگل کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سید خرم علی کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا۔ شارق کمال صدیقی کو ڈی آئی جی لاجسسٹک لگا دیا گیا۔ سید حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لگا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *