Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔۔اہم پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سدا وقت ایک سا نہیں رہتا ۔۔۔اہم پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتےہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے۔

کہ فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیں طیارے سے اتار لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزراء کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن آفس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن آفس میں مصروف دن گزارا، نواز شریف سے اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف ریلیف پیکج پر توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *