Breaking News

این اے 245 ضمنی الیکشن،تحریک انصاف کے امیدوار نے مخالف امیدوار کو کتنے ووٹوں سے ہرایا؟ جان کر ہر کوئی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ این اے 245کی یہ نشست تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ شہر قائد کے حلقہ این اے 245  میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

این اے 245 کراچی کے تمام 263 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان   تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی نے  29  ہزار   475 ووٹ لے کر  میدان مار لیا۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)  کےمعید انور نے    13 ہزار   193 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔  ٹی ایل پی کےاحمد رضا   نو ہزار 836  ووٹ لے کر تیسرے جب کہ  ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار  تین ہزار  479 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر  رہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دکان داروں سے فکس ٹیکس کی وصولی معطل کردی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ٹیکس وصولی کی شرح مقررہ حد سے زائد کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر لاہور میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکریٹریز توانائی اور خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کرکے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *