Breaking News

عمران خان ہمارے وزیراعظم!!! ستمبر میں کیا بڑاکام ہونے جا رہا ہے؟ چودھری پرویز الٰہی نے اندر کی خبر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کو500 بیڈ کی گنجائش والا کردیا ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو بھی 500 بیڈ تک توسیع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک گھنٹہ بھی قیمتی ہے۔

ضائع نہیں کررہے پہلے بھی جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کیا اب بھی کریں گے۔ ریسکیو 1122 کیلئے 170 ایمبولینس تقسیم کی ہیں جبکہ گجرات کو ایک مثالی شہر بنائیں گے صاف پانی کے لیے انتظام کیا جارہا ہے شہر اور دیہاتوں میں بھی پکی سڑکیں بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان ستمبر میں گجرات آ رہے ہیں اور وہی ہمارے وزیراعظم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وقت اتنا کم ہے ہم ایک دن میں ضائع نہیں کر رہے ہیں۔ گجرات نے دل سے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کر لیا ہے شہباز شریف نے ایمرجنسی میں ادویات بند کردی تھی ہم نے دوبارہ ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہمی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں،وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم کے 118 سرکاری وکلا کو فارغ کردیا گیا۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق 127 نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود اور ساجد الیاس بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسلام آباد میں 20 اور راولپنڈی میں 13 نئی تقرریاں کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں 31،ملتان 9 اوربہاولپور میں 5 وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کی گئی ہیں۔کراچی میں 16 اور کوئٹہ میں 7 وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *