Breaking News

معروف ماہر نجوم نے پاکستان کے اگلے وزیراعظم سے متعلق بڑی پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد، مجسٹریٹ صاحبہ آپ سب تیار ہوجائیں، سب کیخلاف ایکشن لیں گے، شہبازگل کو ایسے رکھا گیا جیسے پتا نہیں کتنا بڑا غدار پکڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

 شہبازگل کے ساتھ جو کچھ ہوا، شہبازگل سے کہیں زیادہ نوازشریف، زرداری، مریم نواز، خواجہ آصف، فضل الرحمان نے اس کہیں زیادہ ایسی باتیں کیں کہ فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، آئین قانون کے مطابق نہیں چلے شہبازگل کے ساتھ اس لیے یہ سلوک کیا کہ ہم پاکستان کے قانون سے اوپر ہیں، ڈرانے کی کوشش کی، اگر شہبازگل کو ذہنی طور پر توڑ سکتے ہیں تو کسی کے ساتھ یہ سب کچھ کرسکتے ہیں،آج آپ کودو چیزوں کے لیے بلایا کہ ایک شہبازگل کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، دوسرا عوام کی آزاد آوازوں کو بند کررہے ہیں، اے آروائی کو میرا موقف عوام تک پہنچانے کے جرم میں بند کیا۔ دوسری جانب معروف آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ہوں گے۔ معروف آسٹرو پالمسٹ آصف محمود نے دوران پروگرام پاکستان کے اگلے ممکنہ وزیراعظم کا نام بتا دیا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرے ہوئے آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آ رہا ہے کہ اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بطور وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ اور میں اپنے موقف پر بھی قائم ہوں۔آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا الحاق پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا۔اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مل کر حکومت بنانے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *