Breaking News

تعلیمی میدان سے بڑی خبر آئیگی،تمام سکول ایک ہفتے کے لیے بند۔۔۔وجہ ناقابل یقین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلانی صورت حال کا سامنا ہے لوگوں کے مکانات اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں ایک شہر کا دوسرے شہر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے جب کہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان حالات میں بلوچستان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایک ہفتے کے لیے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 22 اگست سے 27 اگست تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن میں تمام اسکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیکنیکل کالجز شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر والدین اور طلباء کی سہولت و حفاظت کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبہ کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوہلو میں موسلا دھار بارشیں اورسیلاب کے بعد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں متاثرین کیلئےکھول دی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بارشوں ،سیلاب سےنمٹنا اولین ترجیح ہے ، جلد متاثرین تک خیمے، امدادی سامان پہنچ جائے گا اورصورت حال کی بہتر پر تمام اسکولز دوبارہ تدریس کے لئے کھولے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *