Breaking News

حکومت رات 4بجے مجھے گرفتار کرنا چاہتی تھی، کونسی شخصیت ان کی گرفتاری کے راہ میں رکاوٹ بنی ، عمران خان نے نام بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا عوام میں جتنی تحریک انصاف کو مقبولیت ملی ہے کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، ملک میں انقلاب آ رہا ہے اور آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں، اس وقت کو ضائع نہیں کرنا، آپ لوگوں کو حلقوں میں جانا چاہیے، لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے رات تین 4 بجے گرفتار کرنے کا منصوبہ تھا لیکن مراد سعید نے جس طریقے سے لوگوں کو موبلائز کیا وہ قابل تعریف ہے،ملک میں انقلاب آ رہا ہے اور ہمیں اس وقت کو ضائع نہیں کرنا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا پریشر میں آ جاتا ہے، شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہوا تو میں نے کہا کہ کارروائی کریں، الٹا میرے پر پرچہ دے دیا گیا، اس غلطی سے سارے پاکستان میں انٹرنیشل لیول پر بات چلی گئی جس سے فائدہ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل پر اپنے کمرے سے کپڑے اور جوتے نیچے پھینک دیئے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایس پی شہباز گل کے کپڑے اور جوتے کمرے میں واپس لے کر گئےتاہم ابھی یہ وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا ، شہباز گل اس وقت پمز ہسپتال میں ہیں کیونکہ ان کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *