Breaking News

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری! وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان ، سب کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان سے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے مونس الہٰی بھی موجود تھےعمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہو گی۔چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان عقبی دروازے سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئے۔بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام مستعفی ممبرانِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیرِ اعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، انہیں پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *