Breaking News

بریکنگ نیوز:چوہدری نثار کا تحریک انصاف سے رابطہ۔۔۔شمولیت کی درخواست پر کپتان نے کیا جواب دیا؟ ملکی سیاست میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں جو ان دنوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جن کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب بننے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں تاہم اُن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اُنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اُنہیں گرین سگنل نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوام نے چوہدری نثار کو ٹھکرا دیا،اب ان کے آرام کا وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ نہ چوہدری نثار آ رہے ہیں نہ میں کہیں جا رہا ہوں، عوام نے انہیں ٹھکرا دیا ہے اب ان کے آرام کا وقت ہے وہ آرام کریں۔ دوسری جانب ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے  خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملےکا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے  رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلد شوکاز نوٹس جاری ہونےکا امکان ہے۔ لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *