Breaking News

عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ !! امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا حیران کُن ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ایک ریلی کے دوران دیے گئے متنازعہ ریمارکس پر دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ شہباز گل کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے ایسے الزامات کی تردید کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کے خلاف ریمارکس پر پی ٹی آئی چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نیڈ پرائس نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹافمقرر کردیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ان کی غیر موجودگی میں شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شبلی فراز فوری قائم مقام چیف آف اسٹاف چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *