Breaking News

حالات بدل گئے : الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے لئے شاندار خوشخبری آ گئی، ٹائیگر خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے  حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی ،  درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں  پیش نہ ہوا ،  عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے  کیس غیر موثر قرار دینے  کیلئے درخواست دائر کی  اور موقف اپنایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے سے ہی زیر سماعت ہے ۔ توشہ خانہ کیس کی بنیاد پر عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر  حکومتی اتحاد کے  رہنماؤں کی درخواست  الیکشن کمیشن نے خارج کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ   یہی کیس الیکشن کمیشن میں  پہلے سے زیر سماعت ہے ۔ الیکشن کمیشن نے  پی ڈی ایم ارکان کی درخواست غیر موثر قرار دے دی ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے بلکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے فواد چودھری کا کہنا تھاکہ سانحہ لسبیلہ (ہیلی کاپٹر حادثے )پر ہمارے لوگوں نے شہدا کے لیے دعاؤں کے لاکھوں ٹویٹ کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے جوڑنا سرا سر زیادتی ہے کیونکہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ کچھ پارٹی رہنما توہین عدالت سے ڈرتے ہیں،اس لیے باہر نہیں نکلے جبکہ شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز ہسپتال جانے والوں کو پولیس افسر نے مقدمات کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شہبازگل کوپہلےدن سی آئی اےتھانےمیں رکھا گیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *