Breaking News

عمران خان کو بڑی کامیابی: اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی وفاقی حکومت تو چلی گئی مگر تحریک انصاف کی مقبولیت کم نہ ہو سکی ۔بلکہ تحریک انصاف کا گراف آئے روز بڑھتے ہی جا رہا ہے۔عمران خان کو بڑی کامیابی: اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل۔۔۔۔ ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ پارٹی کا انتخاب کرنے لگیں ہیں۔

خیبر پختونخوا سے جے یو آئی (ف) کو جھٹکا جبکہ پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سے جمعیت علما اسلام (ف) کے اہم رہنما جان عالم خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جان عالم خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر فضل محمود خان اور سابق ایم این ایز بھی موجود تھے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے پہاڑوں پر بارشوں کے باعث ندی میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے بہہ گئے۔ پولیس کے مطابق اپر دیر کے علاقے شلتلومر میں 5 بچے اپنے نانا کے ہمراہ ندی عبور کر رہے تھےکہ طغیانی نے لپیٹ میں لے لیا۔ بچوں کے نانا کو تو فوری طور بچالیا گیا تاہم پانچوں بچے ریلے میں بہہ گئے، بعد میں مقامی افراد نے 4 بچیوں سمیت پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لیں، بچوں کی عمریں پانچ سے سات سال کے درمیان ہیں۔ علاقے میں شدید بارش کی باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *