Breaking News

عمران خان کو غیر قانونی فنڈز دینے والی بھارتی خاتون کون ہیں اور کیا کام کرتیں ہیں؟ عمران خان نئی دلدل میں پھنس گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈز لینے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے اور اس حوالے سے جہاں دیگر کمپنیوں اور لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں وہیں ایک بھارتی خاتون سے فنڈز لینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ناصر عزیز احمد اور ان کی بھارتی نژاد امریکی اہلیہ رومیتا شیٹھی نے پی ٹی آئی کوپہلے 27 ہزار500 ڈالر کا عطیہ دیا۔ 24 اپریل 2013 کو پارٹی فنڈز میں 25 ہزارڈالر کا عطیہ دیا اور پھر 30 اپریل 2013 کومزید 2500ڈالر دیے۔ دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی نے پی ٹی آئی یو بی ایل اکاؤنٹ ایف آر اے 29 کے ذریعے جوڑے سے 2300 ڈالر کی ایک اور رقم وصول کی۔ بینک کی دستاویزات کے تحت ناصر احمد اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کو 29 ہزار800 ڈالر دیئے تاہم اس فنڈنگ کو پارٹی نے چھپایا اور الیکشن کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ بیرونی امداد پر پابندی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت غیر ملکی شہریوں پر سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے پر پابندی ہے۔ 4 جنوری 2022 کو الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ شکایت کنندہ اکبر ایس بابر کو دی تاہم رپورٹ کے اہم حصوں کو روک دیا گیا، بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ان کے لیے حاصل کردہ تمام دستاویزات اور پی ٹی آئی بینک اسٹیٹمنٹس جبکہ بعد میں انہیں ان دستاویزات اور بیانات سے آگاہ کیا گیا۔ رومیتا شیٹھی ناصر عزیز احمد نیویارک میں ایک اثاثہ جات کی انتظامی فرم ڈی اے کیپٹل کے شریک بانی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اسی طرح ان کی اہلیہ رومیتا شیٹھی کا مالیاتی انتظامی پس منظر ہے اور وہ مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *