Breaking News

عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے عابد شیر علی بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خاں فیصل آبا سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی مشکل میں پھنس گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عابد شیر علی کی جانب سے مبینہ طور پر حلقے کی مساجد میں بلوں کی درستگی اور فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی رقوم نکلوانے کے لیے اعلانات کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں  نوٹس جاری کردیاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی رہنما کو کل طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. یہ مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں شہکاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے 29 جنوری اور 16 اپریل  کو عدلیہ اور بیورو کریسی کو دھمکیاں دیں۔ انہوں نے ججز کے گھیراؤ کی بھی بات کی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ  ‏آج گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں رانا ثناء اللہ کے خلاف  عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  انتہائی سنگین الزامات ہیں جن پر آئین اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *