Breaking News

سیلابی ریلے سے بچنے کے لیے گھنٹوں انتظارکرنے والے دوستوں کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سنا گئی دوبیر میں 5 دوست تین گھنٹے تک پھنسے رہنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق پانچوں دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے تھے اور تین گھنٹے تک وہ حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

پانچوں دوست امداد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی۔شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا مگر کوئی نہ آیا تو مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخر کوشش کی مگر وہ تیز موجوں کی نذر ہو گئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 5 میں سے صرف ایک نوجوان کو ریسکیو کیا گیا جب کہ ابھی تک صرف ایک ہی لا ش مل سکی ہے۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور شہریوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں کمی کا عندیہ دیے جانے کے بعد خام تیل کی قیمتوں کو دوبارہ پر لگ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ برطانوی خام تیل کی قیمت جلد 90 ڈالرز کی سطح سے نیچے گر سکتی ہے، تاہم تیل کی پیدوار میں کمی کا عندیہ دیے جانے کے بعد برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت دوبارہ 100 ڈالرز سے اوپر چلی گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی اب 93 ڈالرز سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی تیل 90 ڈالر سے نیچے چلا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *