Breaking News

رانا ثنا اللہ پیپلزپارٹی کے لئے باعث شرمندگی،وزیرداخلہ نے ایساکونسا شرمناک کام کیا؟اعتزازا احسن نے سارا کچاچٹھا کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شہباز گل پر کیس کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے آبائی قصبے منگووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری پر پولیس نے زیادتی کی۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی پی دور میں نہ کوئی سیاسی قیدی تھا اور نہ ہی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا، آج کل ٹارچر کے طریقے ایسے ہیں جس سے جسم پر نشانات نہیں پڑتے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سیاست پیپلز پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بینکوں سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیاجن میں یہ بات سامنے ائی کہ جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہوئے۔تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جعلی اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا، ان اکاؤنٹس سے ملکی وغیر ملکی رقوم منتقل کی جاتی رہی۔ مزید تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک،ایف بی آر اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی مدد مانگ لی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مختلف بینکوں سے سینکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کے لیے ان کمپنیوں کو بھی مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *