Breaking News

بریکنگ نیوز: پاکستان میں موبائل کال سروس بالکل مفت کر دی گئی ۔۔وزیر اعظم کے موبائل کمپنیوں کو احکامات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں نے پاکستان کے طول و ارض میں تباہی مچا رکھی ہے، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان رپورٹ ہو چکا ہے اور انفر اسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث متعدد شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

ان حالات میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی، اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اکستان کے کئی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، جہاں ایک طرف حکمران اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، وہیں لوگ عمران خان سے جلسے ملتوی  کرکے سیلاب زدگان کی مدد کا بھی مطالبہ کررہے تھے، اب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی عمران خان سے درخواست کردی اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو پیغام بھی پہنچادیا۔تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر اور عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فرازسے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور کہا کہ “میری طرف سے عمران خان سے درخواست کریں کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کریں”۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *