Breaking News

پرویز الٰہی کی حکومت خطرے میں ۔۔۔ اب کون سی نئی کارروائی ڈالی جائے گی؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس ان کے گھر پہنچا دیا ۔ پروگرام ’’سلیم بخاری شو ‘‘کے میزبان سلیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاکس عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے سے نہیں روک سکے۔

عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہوکر اچھا فیصلہ کیا ہے،اگر یہ ہوتا فاشسٹ اپروچ ہوتی ۔عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو ان کو ایف آئی اے میں پیش ہونا پڑے گا ۔ عمران خان کے سامنے دو ہی راستے ہیں ایک تو یہ ہے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہوں ،مقدمات کا سامنا کریں ،اس سے ان کو فائدہ ملے گا ۔قانون کا احترام بڑھے گا ،دوسری طرف پی ڈی ایم نے قانون کا احترام کرتے ہوئے پیشیاں بھگتی ہیں ۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ مقدمات کا سامنا نہ کریں اور اپنا سیاسی نقصان کربیٹھیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی بری طرح عمران خان کی خواہشات اور پی ٹی آئی کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں ۔حکومت حمزہ شہباز کی نہیں رہی تو ان کی بھی نہیں رہے گی ،یہ آئین کے خلاف مت جائیں ۔مجھے خدشہ ہے کہ پنجاب میں ایک اور نئی گیم شروع ہونے والی ہے۔ دوسری جانب کئی گھنٹوں سے کھانے پینے کی اشیا سے محروم صوبہ سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے دو روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے۔وائرل ویڈیو میں لاڑکانہ کی ماں کو بھوک سے بلکتے بچوں میں روٹی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ماں روٹی کے ٹکڑے کرکے انہیں تقسیم کرتی ہیں تو روٹی کو دیکھنے والے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ویڈیو میں تمام بچوں کو روٹی کی تقسیم کے وقت ماں کے ارد گرد کھڑے ہوکر ‘ ماں مجھے بھی دو’ کو صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *