Breaking News

عمران خان کے اپنے کزن حفیظ اللہ نیازی کےساتھ خراب تعلقات کی وجہ سامنے آگئی، وہ کون سی ایک بات تھی جس کے بعد حفیظ اللہ کپتان پر برہم ہو گئے ، جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اپنے کزن سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی کے عمران خان کے ساتھ ذاتی اختلافات ہیں ۔

تاہم اگر حفیظ اللہ نیاز کو موجودہ تین لیڈروں میں سے کسی کو منتخب کرنا پڑے تو وہ عمران خان ہونگے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے پروگرام میں شریک تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آپ غلط سوچ رہے ہیں میں نوازشریف کو چن لوں گا۔ اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نے حفیظ اللہ نیازی کے عمران خان کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی رنجشیں کے باعث یہ سب نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان نے حفیظ اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ زیادتی یہ کی گئی کہ عمران خان حفیظ اللہ نیازی کے بھائی کو پارٹی میں یہ کہہ کر لائے تھے کہ انہیں الیکشن میں ٹکٹ دی جائے گی۔ تاہم انہیں ٹکٹ نہ دے کر زیادتی کی گئی۔ فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ سابق وزیراعظم عمران خان کا گھریلو معاملہ نہ ہوتا تو حفیظ اللہ نیازی آج بھی پارٹی کے ساتھ ہوتے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی تحریک انصاف اور  عمران خان کے خلاف سخت تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی تحریک انصاف سے اتحاد ختم کردے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے پیشگوئی کی کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنا اتحاد تحریک انصاف سے جلد ختم کردے گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *