Breaking News

بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔ بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولر شاہین شاہ اور محمد وسیم جونیئر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بلے بازی میں ہم نے 10سے 15سکور کم کیے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ٹیم میں واپسی کی جس کے لیے فاسٹ باؤلرز کا شکر گزار ہوں ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے بیٹنگ میں اچھا پرفارم کیا۔ لیکن ہم صحیح فنش نہیں کر سکے ۔ ان کا کہنا ٰٰٰتھا ہم چاہتے تھے محمد نواز کو آخری اوور میں 15سکور مل جائے لیکن ہردیک پانڈیا نے کمال بیٹنگ کر کے فنش کیا۔ دوسری جانب میچ دیکھتے ہوئے شعیب ملک نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ’آج ہم بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس کر رہے ہیں‘۔بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیوسوشل پر اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں شاہین آفریدی کو شیعب ملک کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *