Breaking News

برف پگھل گئی۔۔۔جہانگیر ترین نے کے پی کے حکومت کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کتنی رقم عطیہ کر دی؟ کپتان خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا  محمود خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے  امداد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک کروڑ روپےکی امداد پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے،  سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں، سب کوبڑھ چڑھ کران کی مدد کرنی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماجہانگیر ترین کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے خیبرپختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیراعلی فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروا دئیے۔دوسری جانب جیکب آباد میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، پاک آرمی ریسکیو ٹیم کے انچارج میجر علی کی نگرانی میں جیکب آباد کے نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور، دلمراد اور دیگر علاقوں سے 200 سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ریسکیو کئے جانے والے افراد میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ریسکیو کئے جانے والے لوگوں کو پاک آرمی، پاکستان ائیر فورس اور شہباز بیس کے تعاون سے قائم کی گئی خیمہ بستی کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو کھانے اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور اور دلمراد کے علاقوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد محصور ہوچکے تھے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *