Breaking News

بڑا سیاسی اَپ سیٹ۔۔!! مسلم لیگ (ن) کابڑا نام پی ٹی آئی میں شامل، شریف برادران کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے جو کل ایک دوسرے کے سخت سیاسی مخالف تھے وہ آج کل یک جان دو قالب بنے ہو ئے ہیں اس لئے پاکستانی سیاست کو محض ایک مفادات کا کھیل کہا جاتا ہے تاہم اب ایک اور بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آ ئے ہے۔

گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی، مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال نے وفد کے ہمراہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے جب کہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *