Breaking News

ضمنی الیکشن :علی موسی گیلانی یا مہر بانو؟کس کو بڑی حما یت مل گئی،مقابلہ یکطرفہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این 157 ملتان میں اہم ترین ضمنی الیکشن کا معرکہ سج چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو میدان میں ہیں۔

ملتان میں ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم شخصیت نے این اے 157 سے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا، ملاقات میں این اے 157 سے پی ٹی آئی امیدوار مہربانو بھی موجود تھیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شہریوں کو بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی ہے ، راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔اس کے علاوہ عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا ہے ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، یہ مثبت اعشاریئے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے قرض منظوری کے اعلامیے کا نتیجہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 224 روپے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2.42 روپے کمی ہوئی ہے اور ڈالر 219.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *