Breaking News

جسے اللہ توفیق دے!!!پاکستان کی وہ نامور سیاسی شخصیت جس نےسیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آنے والے سیلاب کی اس مشکل گھڑی میں لوگ بھی دل کھول کر اپنے بھائیوں کی مدد کو آگے آ رہے ہیں ایسے میں ایک نامور سیاسی شخصیت کے اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں قائم گرینڈ اوورسیز کلب ،فلاحی تنظیموں پر مشتمل پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور سرورفاونڈیشن نے  سیلاب سے متاثرہ ایک  لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ  پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی ،متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرورفاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ  سرورفاؤنڈیشن سمیت پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل تمام تنظیمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔  وہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور ایل آئی ایچ ایس  کے تمام ممبران آرگنائزیشنز اور سرور فاؤنڈیشن کے ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں  کہ جن کی بدولت  پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔ سابق گورنر پنجاب کے مطابق  دو دنوں میں 50 فیصد ٹارگٹ پورا کرلیا گیا ہے۔  دوسری جانب بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ایشیا کپ کے میچ کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد نتیجہ سامنے آگیا۔ افغانستان نے بنگلہ دیش کو  زبردست مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *