Breaking News

عمران خان کی سابق ا ہلیہ جمائما خاں نےسیلاب متاثرین کیلئے امداد تحریک انصاف کی بجائے کس کو دینے کی اپیل کردی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا اور شمالی علاقات جات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے،سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے ہیں۔

اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ الخدمت پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں  میں امدادی کام کر رہی ہے، اور ساتھ ہی لنک دیا کہ ڈونیشن کیلئے یہاں کلک کریں ، جمائما نے ساتھ ہی الخدمت کے  بنک اکاؤنٹ نمبر بھی دیئے جس میں شہری عطیات فراہم کر سکتے ہیں ۔ دوسری جانب جولائی کے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کیلئے نیپرا ہیڈ کواٹر میں عوامی سماعت مکمل ہو گئی ہے ، سی پی پی اے نے4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کا کہناتھا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 4 روپے 34پیسے فی یونٹ بنتا ہے ،جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 55 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا ،اس کا اطلاق سوائے لائف لائن صارفین کے ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا ،فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا ،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر ے گی ۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *