Breaking News

چودھری نثار کھل کر میدان میں آگئے !!! نہیں مولانا صاحب آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا” چوہدری نثار نے مولانا فضل الرحمان کو واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال کی خاموشی کے بعد  دوبارہ منظر عام پر آ گئے۔ اپنے حلقے میں جلسہ کیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی پیغام دے دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان پڑھا ۔

جس میں انہوں نے کہا تھا” خزاں جائے، بہار آئے نہ آئے” ۔ نہیں مولانا صاحب نہیں، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، آپ کو یہ کہنا چاہیے تھا”  یہ نغمہ فصلِ گل  ولالہ کا نہیں پابند،  خزاں ہو یا بہار، لا الٰہ الا اللہ۔” انہوں نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، وہ جس کے ساتھ تھے دل و جان کے ساتھ اس کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے کسی کی خوشامد نہیں کی،عزت کے ساتھ سیاست کی اور آئندہ بھی عزت کی سیاست  کریں گے، اگرچہ وہ حکومت میں نہیں ہیں لیکن ان کے مخالفین آج بھی ان کا نام لے کر اپنے کام کرواتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی۔ این اے 117 ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طارق باجوہ نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 69 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ طارق باجوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے محض ڈھائی ہزار سے کچھ زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *