Breaking News

آٹھ سالہ رفاقت ختم، نجی ٹی وی نے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو چینل سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نے سینئراینکر پرسن ارشد شریف کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چینل سے نکال دیا،سینئر اینکر ارشد شریف گزشتہ 8برس سے اے آر وائی سے منسلک تھے،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے۔

کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے اپنے ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملازم کی کوئی بھی پوسٹ سختی سے کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہونی چاہیے۔ اس طرح ہم بھاری دل کے ساتھ یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ 8 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد اے آر وائی نے ارشد شریف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب سے اہم شخصیات کو کپتان کے بیانیے کا قائل کرلیا۔ رحیم یار خان سے سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز شفیع  پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ وہ پی پی 260 رحیم یار خان سے تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ  ننکانہ صاحب سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ” تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، آج رحیم یار خان اور ننکانہ سے بڑے دھڑے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، لوگ اپوزیشن سے حکومتوں میں جاتے ہیں لیکن اب حکومتی دھڑے اپوزیشن کی جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *